23 مارچ، 2026، 10:18 AM

صہیونی علاقوں پر حزب اللہ کے شدید حملے، 7 صہیونی فوجی زخمی

صہیونی علاقوں پر حزب اللہ کے شدید حملے، 7 صہیونی فوجی زخمی

مقبوضہ فلسطین میں صہیونی علاقوں پر حزب اللہ کے شدید میزائل اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں 7 صہیونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں میزائل، ڈرون اور راکٹوں سے اسرائیلی فوجی مراکز اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں اب تک 7 صہیونی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی مراکز اور ٹھکانوں کے خلاف 63 کارروائیاں کی ہیں۔  

تنظیم نے اپنے عسکری میڈیا پلیٹ فارم “اعلام الحربی” کے ذریعے جاری بیان میں کہا کہ یہ کارروائیاں لبنان کی سرزمین اور عوام کے دفاع کے لیے کی گئیں۔ بیان کے مطابق ان حملوں میں میزائل فائرنگ، ڈرون حملے اور توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔  

تنظیم کے مطابق زیادہ تر حملوں میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماعات، بکتر بند گاڑیوں، فوجی اڈوں اور دیگر عسکری مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔  

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اسی مدت کے دوران لبنان کی سرحد کے قریب شمالی محاذ پر جھڑپوں میں اس کے 7 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1938611

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha